اے پی سی میں شامل 12 اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس 2 اکتوبر کو آن لائن طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ریلیوں اوراکتوبرسے دسمبر تک جلسوں و احتجاج کا روڈ میپ بنایا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی عہدیداران کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا۔