فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا فردوس شمیم نقوی کے استعفے سے متعلق کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ اسی روز معذرت کرنے کے بعد دے دیا تھا، فردوس شمیم نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے ابھی وزیر اعظم عمران خان نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ مجھے دیا ہے۔
واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء پر تنقید کی تھی جس پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے بعد میں معذرت کر لی گئی تھی مگر مرکزی قیادت کی جانب سے فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔