ملک بھر میں کورونا سے مزید 5مریض چل بسے 

 اسلام آباد۔ ملک بھر میں کور نا کے مزید پانچ مریض چل بسے،747 نئے کیسز سامنے آگئے۔

 بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے،پاکستان میں ایکٹیو کیسز 8903 رہ گئے ہیں۔

 این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 296881 ہو گئی ہے۔  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 312263 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6479 ہو گئی

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 136795 ہو گئی۔پنجاب میں 99378 خیبرپختونخوا میں 37776 بلوچستان 15225 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ 

اسلام آباد میں 16581 آزاد کشمیر 2698 گلگت بلتستان میں 3778 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔

 این سی او سی کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران 32031 ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک 3514237 ٹیسٹ ہو چکے ہیں،ملک بھرکے ہسپتالوں میں 93 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔

 ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 687 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔