خیبر پختونخوا میں کورونا کے 31مریض زیر علاج، 5کی حالت تشویشناک

پشاور۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 31مریض صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 5مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ باقی ماندہ کورونا وارڈز میں ہیں۔

  موسم میں تبدیلی کے باعث کورونا وائرس سے متاثرین میں کافی حد تک کمی آئی ہے جو وارڈ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے تھے ان کو دیگر شعبوں کے مریضوں کیلئے کھول دیاگیا ہے‘۔

صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائر س سے متاثرہ اکتیس افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے کورونا ایمرجنسی میں دو ماہ کی توسیع بھی اس لئے کی ہے تاکہ موسم سرد ہونے پر کیسز کا جائزہ لیاجاسکے اگر اس دوران کیسز میں اضافہ نہیں ہوا تو صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں کو مکمل طور پر کھول دیاجائے گا اور ساتھ میں ایس او پیز میں بھی نرمی آجائے گی۔