احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی سربراہی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ اکٹھا کرکے پیش کیا، اس موقع پر عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیش کردہ اثاثوں کی قرقی کا حکم دیا ۔
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے، پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیب رپورٹ میں لاہور کے نجی بنک میں ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹس سمیت مری میں بنگلا اور شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی شامل ہے۔