پشاور۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔
چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔
، اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے، دیر ایکسپریس وے خیبرپختونخوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون کا افتتاح ہوچکا ہے۔
محمود خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سہولتیں دے رہی ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور سماجی شعبے اہم ہیں، سوات موٹر وے کے دوسرے مرحلے کی منظور ہوچکی، کام جلد شروع ہوگا۔