اسلام آباد۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے 5افراد انتقال کر گئے جبکہ 543نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی کورونا وائرس سے متعلقہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے34,239مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔
ان میں سے 543افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ملک میں وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد8825رہ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2,97,497ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3,12,2806ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6,484 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1,37,106، پنجاب میں 479خیبرپختونخوا میں 37,812،بلوچستان میں 15,281کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔
اسلام آباد میں 16611 آزاد کشمیر میں 2731،گلگت بلتستان میں 3787کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 35,148,476ٹیسٹ ہو چکے اور روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔