کراچی۔سندھ میں کوویڈ 19 کی نئی لہر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد انتقال کرگئے ہیں اور اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2512 ہوگئی ہے۔
کورونا وبا کی تازہ صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11689 نمونوں کی جانچ کی گئی اور کورونا کے 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ موجودہ شرح تشخیص کا 3 فیصد ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 361 نئے کیسز میں سے 249 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ان میں 85 ضلع جنوبی، 66 ضلع شرقی، 37 ضلع وسطی، 36 ملیر، 17 کورنگی اور 8 غربی کے شامل ہیں۔
اسی طرح بدین 19، حیدرآباد 12، دادو 7، گھوٹکی 6، جامشورو 5، میرپورخاص 3، نوشہروفیروز، قمبر، لاڑکانہ اور سکھر میں 2،2 جبکہ مٹیاری، شہید بینظیر آباد، شکارپور اور ٹھٹہ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس مزید پھیل رہا ہے، لہذا سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔