وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈائون ہوا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن ہارے۔
ایک بیان میں وفاق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں سے ایک ہزار ووٹ سے کم مارجن پر ہاری۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں15 امیدوار 2500 سے کم مارجن سے ہارے، دوبارہ گنتی کی جاتی تو پی ٹی آئی اکیلے ہی حکومت بنا لیتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد ایسےالزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارےہاں جمہوری کلچر نہیں ہے، ہارنےوالا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا رہتا ہےکہ کہ ہم نہیں ہارے ہرایا گیا ہے۔