ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ کرنے والے شادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورینٹس بند کردیے گئے ہیں۔

این سی او سی نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کو کورونا کا پھیلاؤ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا جائے، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس پرخاص نظر رکھی جائے۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے اسی تناظر میں تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرشادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔