شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ہلاک دہشتگرد بم بنانے کا ماہر تھا، یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کےقتل، بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں بھی ملوث تھے۔