راولپنڈی۔شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اورایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔ اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے 2 روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ہی کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔
ہلاک ہونے والوں میں سے ایک دہشت گرد بارودی سرنگوں کا اور دوسرا آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا۔