فضل الرحمان کا شمالی علاقہ جات کا دورہ، سیاحتی مقاما ت کی تصاویر وائرل

اسلام آباد۔ پاکستان جمہوری تحریک کے نومنتخب صدر اور امیر جے یو آئی (ف) فضل الرحمان کے شمالی علاقوں کے حالیہ دورے کے موقع پر سیاحتی مقامات کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

 مولانا فضل الرحمان دریا کے کنارے پتھروں پر بیٹھ کر مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں متعدد صارفین کی طرف سے فیس بک، ٹویٹر اور سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر مولانا فضل الرحمان کی خوشگوار موڈ میں ان تصاویر کو پوسٹ کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 مولانا فضل الرحمن بڑے سے پتھر پر ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھے ہیں اور چہرے پر خوشگوار مسکراہٹ ہے۔ اس خوشگوار مسکراہٹ کو دیکھ کر بعض غیرملکی میڈیا بھی ویب سائٹ پر رپورٹ دینے اور تصاویر لگانے پر مجبور ہو گیا۔

 مولانا فضل الرحمان انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دنوں ان کی شمالی علاقہ جات کی سیر کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں جن میں ان کے چہرے کے تاثرات ان کی خوشگوار موڈ کو ظاہر کر رہے ہیں۔

 ان کی جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ کشمیر میں تنظیمی معاملات کیلئے پہلے سے شیڈول تھا۔سوشل میڈیا پر اس بارے میں لوگ اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ مولانا خود ہی شمالی علاقہ جات کی سیر کو چلے گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے چاہنے والے ان کی نظر آنے والی اس خوشی کو ان کی حالیہ کامیابی سے جوڑ رہے ہیں۔