دہشت گرد قرار دیکر بھارت کے ہاتھوں شہید تین کشمیری بے گناہ نکلے

 سرینگر۔ قابض بھارتی فوج نے دہشت گرد قرار دیکر شہید کیے گئے تین کشمیری نوجوانوں کی میتیں اہلخانہ کے سپرد کر دیں۔

 تفصیلات  کے مطابق تینوں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے بارا مولا میں دہشتگرد قرار دیکر شہید کیا تھا تاہم تحقیق میں تینوں بے گناہ ثابت ہوئے۔ 

بھارتی فورسز نے تینوں کشمیریوں کی قبر کشائی کر کے میتیں اہل خانہ کے سپرد کیں۔ مقبوضہ کشمیر میں شہید کیے گئے نوجوانوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کو سفاکی سے قتل کیا گیا، انصاف کے منتظر ہیں اور قاتلوں کو لازمی کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تینوں کشمیری مزدوروں کو بھارتی فورسز نے جولائی میں شہید کیا تھا۔

 کے ایم ایس رپورٹ کے مطابق تینوں کو ضلع راجوڑی میں ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا گیا، جنازے میں کشمیریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔