وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے نیول چیف کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ظفر محمود عباسی کی پاکستان نیوی کی ترقی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔