چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آج پشاور سمیت پورا علاقہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور ان کی ٹیم سے تعمیری ملاقات ہوئی ہے جس پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعے بیان دیا گیا ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چند سال قبل پشاور اور گردونواح میں دہشتگردی کا تاریک دور یاد ہے جب پاک فوج نے مقامی آبادی کے اشتراک سے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا اور آج پشاور سمیت پورا علاقہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعلی، ان کی ٹیم کیساتھ مفید گفتگو ہوئی جس میں سی پیک سمیت تمام منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور پاک، چین آئندہ مشترکہ تعاون کمیٹی اجلاس کیلئے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے جس کے مطابق تمام منصوبے آئندہ سال کیلئے تیار اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔