امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد خاتون بھی میئرشپ کی امیدوار

نیویارک۔امریکی انتخابات میں مقامی امیدواروں کے ساتھ خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

امریکا میں تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔ان انتخابات میں پاکستانی نژاد ثبینہ ظفر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان رامن سے میئر کے لیے امیدوار ہیں۔

ثبینہ ظفر سان رامن میں وائس میئر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں اور وہ پہلی ایشیائی امریکی ہیں جو سٹی کونسل کی اہلکار ہیں۔

اس کے علاوہ فرح خان کیلیفورنیا میں اروائن شہر کے میئر کے لیے امیدوارہیں اور انہوں نے 2018 میں انتخاب جیتا اور اسی نشست کے لیے وہ پھر سے میدان میں ہیں۔

فرح پہلی ایشین خاتون ہیں جو یہاں کونسل کے انتخاب کی امیدوار تھیں۔خیال رہے کہ یہ انتخابات بھی اگلے ماہ منعقد ہوں گے۔