افغانستان، لغمان کے گورنر خودکش میں بال بال بچ گئے، 4محافظوں سمیت 8افراد جاں بحق

مہترلام۔ افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان کے گورنرقافلے پر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ انکے 4محافظوں سمیت 8افرادجاں بحق اور 38دیگر زخمی ہوگئے۔

 قومی مصالحت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پیر کو مقامی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر میں کار بم دھماکے کے بعد 4 عام شہری اور 4 سکیورٹی گارڈ ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوگئے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بارود سے بھری کار کے ذریعے اس وقت حملہ کیا گیا جب صوبائی گورنر رحمت اللہ یارمل کا قافلہ شہر کے سلطان غازی بابا علاقے سے گزر رہا تھا۔

 غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے یہ حملہ کیا گورنر بکتر بند گاڑی میں موجود تھے۔ اس وجہ سے بال بال بچ گئے۔