امریکی صدرٹرمپ اسپتال سے ڈسچارج ، وائٹ ہاؤس منتقل

کورونا میں مبتلا امریکی صدرٹرمپ اسپتال سے چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔

اسپتال سے چھٹی کے وقت ٹرمپ نے ماسک پہن رکھا تھا، تاہم وائٹ ہاؤس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلیوٹ کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس کورونا کی بہتر دوا ہے اور ویکسین بھی جلدآرہی ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنی زندگی پر حاوی ہونے نہ دیں۔ وہ اتنا ہی بہترمحسوس کررہے ہیں جتنا آج سے بیس سال پہلے کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کہا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کی صحت کو لاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ہفتے کو انہیں Walter Reed Medical Center منتقل کیا گیا تھا۔