کرغزستان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا

بشکک۔ کرغزستان میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دارالحکومت بشکیک میں ہزاروں لوگوں نے صدر سورن بے جان بیکوف کے خلاف مارچ کیا اور پارلیمنٹ سمیت دیگر سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگئے۔ 

اس سے قبل پیر کو حکام نے شہر کے مرکزی چوک سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

 ان جھڑپوں میں ایک سو بیس سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

 ایک بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر بیکوف بحران کے حل کے لیے منگل کو اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔