شام ،  کار بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق، 70سے زائد  زخمی

شام میں  بارود سے بھری گاڑی کے بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 70سے زائد  زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ترکی کے حامی عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے الباب میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا بس اسٹیشن کے نزدیک ہوا، دھماکے سے اطراف میں آگ لگ گئی اور نزدیکی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکےکے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے