کراچی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کورونا وائرس ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیاہے۔
کیٹگری بی میں شامل ممالک کے کریو پر بھی عائد کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک کے جہازوں کے کپتان اور فضائی میزبان سمیت دیگر عملے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ اسی وقت لازمی ہوگا اگر وہ جہاز سے اترتا ہے اور قیام کرتا ہے۔
سی اے اے کے مطابق کریو کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر معلومات درج کرنا لازمی ہوگی۔