محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

 

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

شہریوں کو دن11بجے سے 4بجے تک بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے گرم ہوائیں چلیں گی، ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور یہ 6 سے 8 دن تک شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11 سے 4 بجے کے اوقات میں بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔