وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی قبول کرلیا ، جس کی تصدیق خود لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے قبول کرلی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
عاصم سلیم باجوہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میری توجہ ایک جانب ہونی چاہیے۔
اس سے قبل لیفٹننٹ جنرل (ر) نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی اور اسے حوالے سے چار صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیاتھا۔
قبل ازیں ایک ویب سائٹ پر اسٹوری نشر ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔