باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پولیس کے مطابق باجوڑ کے تحصیل سالار زئی میں سیکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور مارٹر گولے برآمد کرکے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں 11 عدد ہینڈ گرنیڈ، 12 عدد فیوز، دو گولے اور بارودی موادقبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کاروائی کے بعد مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔