وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

کوئٹہ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے،ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام  میں کہا کہ میرا کورونا وائر س کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو  قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ روز مرہ کے تمام سرکا ری امور اور اجلاس موخر کر دیئے  ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جبکہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد روزمرہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت بھی کی تھی۔وزیراعلیٰ سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔