ادب اور تصوف کے بے بدل عالم، دانشور ، نامور محقق اور مدون پروفیسر ڈاکٹر پرویز مھجور خویشکی کا تعزیتی ریفرنس ، اتوار 18 اکتوبر 2020 کو صبح 8.30 بجے "ادب کور " خویشکی پایان ضلع نوشہرہ میں انعقاد پذیر ہوگا ، جس کی صدارت پشتو کے نامور شاعر محترم رحمت شاہ سائل کریں گے ، جبکہ مہمان خصوصی نامور ادبی شخصیت عبدالسبحان خان (سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات) ہوں گے ۔
تعزیتی ریفرنس میں علامہ زید گل خٹک ، ڈاکٹر یار محمد مغموم خٹک، محترم شوکت حیات خان، ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر ، ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر، محترم ایاز مندوخیل ، پروفیسر اسیر منگل اور محترم نورالبشر نوید مہمانان اعزاز کی حیثیت سے شریک ہونگے ۔ ریفرنس میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان سے بھی نامور ادیب اور دانشور ڈاکٹر پرویز مھجور کے فکر وفن پر اظھار خیال کریں گے ۔ احباب سے شرکت کی استدعا ہے ۔
ڈاکٹرعبداللہ جان عابد خویشگی، وہاج خان خویشگی