گوجرانوالہ کے ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نوٹی فکیشن پی ڈی ایم کی جانب سے اقرار نامہ جمع کروانے پر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلا نے احتجاج بھی کیا تھا۔
16 اکتوبر کے جلسے کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کررہی ہے۔ جلسے سے مریم نواز سمیت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔