اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعظم نے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو بھی طلب کرلیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان حکومتی و اتحاری ارکان کو گائیڈ لائنز دیں گے۔
شاہ محمور قریشی اور دیگر قائدین بھی اظہار خیال کریں گے۔