لاہور۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پیش ہونے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیرا عظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر 9اکتوبر کو اشتہار وصول کروائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رہائش گاہ پر استقبالیہ عملے نے اشتہار وصول کرنے سے انکار کیا تاہم نواز شریف کی ماڈل ٹاون اور رائیونڈ کی رہائشگاہ پر بھی اشتہارات آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
احتساب عدالت لاہور نے ریفرنس پر سماعت 10 نومبرتک ملتوی کر دی۔