اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جلسے سے متعلق منتظمین اور انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے، ماسک کے بغیر کوئی بھی شخص جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوگا اور شرکا کے درمیان 3 سے 6 فٹ کا فاصلہ ضروری ہے جب کہ 7 ہزار اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب جلسے میں شرکت کے لیے رہنما (ن) لیگ مریم نواز اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور سے پہنچیں گے جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لالہ موسیٰ میں موجود ہیں۔