جب اللّٰہ تعالیٰ ہی زندگی موت کا مالک ہے تو انسانوں کی خوش آمد کیوں کریں۔مولانا فضل الرحمٰن

 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں نمازِ جمعہ سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب اللّٰہ تعالیٰ زندگی موت کا مالک ہے تو انسانوں کی خوش آمد کیوں کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ ہمارے سامنے بڑے بڑے پھنے خان گھومتے ہیں۔ ہمیں ان حالات میں سوچنا ہو گا کہ ہم پر حکومتیں مسلط کر دی جاتی ہیں، مذہب کے خلاف، اسلام دشمن قوتوں اور فتنوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہم خیر کی توقع رکھیں تو ہماری سادگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلامی قوتوں کو مذہبی فرقوں میں الجھا دیا جاتا ہے، ہم جمہوری روایات کے علمبردار ہیں۔