متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جس میں شرکت کے لیے رہنما (ن) لیگ مریم نواز قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں جب کہ مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ ہیں، راستے میں ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 2 کرینیں بھی مریم نواز کے قافلے کا حصہ ہیں۔
جلسہ گاہ روانگی سے قبل مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ اللہ کا نام لے کر عوام کے لیے جدوجہد کرنے میدان میں نکلے ہیں، آج جمعہ کے مبارک دن پر 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، سب کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اس ریلی میں شریک ہوں تاہم سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں۔