خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نےنیٹو کنٹینرز پر حملہ کرکے چار گاڑیاں نذر آتش کردی۔
پولیس کے مطابق نیٹو گاڑیاں گزشتہ روز افغانستان سے طورخم سرحد کے ذریعے پاکستان داخل ہوئی تھیں جنہیں کراچی بندرگاہ منتقل کیا جا رہے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے فرنٹیئر روڈ پر نیٹو افواج کی 4 گاڑیاں لے جانے والے دو ٹرالرز پر نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ آتشزدگی میں نیٹو افواج کی 4 گاڑیاں اور دو ٹرالرز جل گئے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ باڑہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔