وفاقی وزیرشبلی فراز کے ساتھ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ 2011 میں عمران خان نے کہا تھا کہ جب احتساب ہوگا تو سب اکٹھے ہوجائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں پر نواز شریف کی تنقید ایسی ہے جیسے روٹھی ہوئی محبوبہ ہو، پاکستان کے اداروں پر تنقید بھارت کا ایجنڈا ہے، میں نواز شریف کے باہر جانے کے خلاف تھاکیونکہ جب ایسے لوگ باہر جاتے ہیں تووہ انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے جلسے میں کشمیر اور کلبھوشن پر کوئی بات نہیں کی گئی، نواز شریف خطرناک بیانیے پر کام کر رہے ہیں ، یہ بیانیہ ناکام ہوگا، ن لیگ کے کارکن قیادت کے بیانیے سے مطمئن نہیں ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کو لندن سے واپس لایاجائے گا، وہ یہاں اپنی قید پوری کریں گے۔