تربت میں فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ، لانس نائیک شہید، 3اہلکار زخمی

 راولپنڈی:تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسزپر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا لانس نائیک وسیم اللہ شہید جبکہ تین ا ہلکار زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں نے تربت سے 35کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع جہاکی چوکی کے نزدیک گشت پر مامورسیکورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک وسیم اللہ شہید جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے۔

 گزشتہ پانچ  روز کے دوران22سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ ان میں  بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں 6اورباجوڑ میں 1اہلکار شہید ہوا۔

پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ  دو دہائیوں کی کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتی ہیں۔

اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں  کے بعد دہشتگردی  کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی  کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔

افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو امریکہ نے بھی سراہا ہے، دنیا نے کورونا اور لوکسٹ کے خلاف پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا ہے،پاک آرمی دشمن قوتوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔