لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، مریم نواز ہم نے پہلے بھی جیلیں کاٹی ہوئی ہیں، ہمیں جیلوں کا خوف نہیں۔
وزیراعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی۔ وزیراعظم کی گھبراہٹ بتا رہی ہے کہ ہمارا جلسہ کامیاب تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے جاتی عمرہ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی جیلوں میں رہے ہیں، ہمیں جیلوں کا کوئی خوف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی۔ وزیراعظم کی گھبراہٹ بتا رہی ہے کہ ہمارا جلسہ کامیاب تھا، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یہ چھوٹوں کی بات نہیں بڑوں کی بات ہے، نواز شریف نے تو عمران خان کو مخاطب ہی نہیں کیا، ہمارا جھگڑا عمران خان سے ہے ہی نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ابھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا، تھوڑے دنوں میں حکومت کو سب نظر آجائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے کہاکہ یہ آپ کا کھیل نہیں اس سے باہر رہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔
ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ 2 مرتبہ جیل جاچکے ہیں، جوڈر تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے، جیلوں میں پہلے بھی سہولیات نہیں تھی، دھمکیاں کسی اور کودیں، ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔
ہم جمہوریت کی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔ آئندہ جلسوں کے بعد حکومت کو سب نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم آج کراچی میں جلسہ کرے گی۔ پی ڈی ایم کا آج کا جلسہ سانحہ کارساز کے 13 سال پورے ہونے پر اسی مقام پر ہو رہا ہے۔ جلسے کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کررہی ہے۔