مریم نواز کی پی ڈیم ایم جلسہ کیلئے کراچی آمد، مزار قائد پر بھی حاضری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں نے لیگی نائب صدر کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک بھی کاٹا گیا جب کہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

مریم نواز ائیرپورٹ سے قافلے کے ہمراہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد پہنچیں۔انہوں نے مزار قائد اعظم پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مزارقائد پرحاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اورآئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کی عوام نے عزت، محبت اورشفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔