کراچی: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ضیا الدین ہسپتال میں ملاقات کی۔
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر زرداری کی عیادت اور خیریت دریافت کی، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک آگے بڑھانے، مزید جلسوں سمیت دیگر آپشنز زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے تیز کرنے اور مشترکہ حکمت عملی پربھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی جلسے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ ہیں اور ساتھ مل کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے.