سندھ پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
سندھ پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر تفتیش غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔
سندھ پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق اس ٹوئٹ کو تقریباً آدھے گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی میں پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔
ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔