پی آئی اے نے  عید میلاد النبیﷺ پرعمرے کے خصوصی پیکج متعارف کرادیئے 

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی عمرہ پیکج متعارف کرا دیے ہیں۔

 پی آئی اے کے متعارف کردہ پیکج کے مطابق جشن ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر پی آئی اے کے ذریعے حجاز مقدسہ کا سفر کرنے پر 12 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

 یکم تا12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

 قومی انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے دیے گئے پیکج میں خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

 پیکج کا اطلاق جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے تمام سفروں پر ہوگا۔

 پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے۔ 

خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادتِ النبی ﷺ کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔