اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔
اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ء اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، اب اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔