منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔

نیب نے عدالت سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


شہباز شریف کی پیشی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا۔ شہباز شریف 21 روز سے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے۔