لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دیدی۔
اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہو گا ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں، شاباش سندھ پولیس، ہمیں آپ پر فخر ہے،سازش اور سازشی بری طرح بے نقاب ہو گئے،بلاول بھٹو آپ کی حمایت اور واضح موقف کا شکریہ۔
منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دیدی۔ اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہو گا ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اور ان کو کون تباہ کرتا ہے۔ شاباش سندھ پولیس، ہمیں آپ پر فخر ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں سندھ پولیس کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے1948کو سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر آپ پاکستان کے وقار اور عظمت کو بلند کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی دباؤ کا شکار نہیں ہونا چاہئے، بلکہ عوام اور ریاست کے خادم کی حیثیت سے، نڈر اور ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض ادا کریں "۔
مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کو خوف کے طوقوں کو توڑتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ،عوام آئین کی بالادستی اور اپنے طویل عرصے سے کھوئے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے کھڑے ہوئے ہیں، سازش اور سازشی بری طرح بے نقاب ہو گئے۔
مریم نواز نے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت اور واضح موقف کا شکریہ۔ پاکستان بدل چکا ہے۔