اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا افغانستان تنازعے کافوجی حل نہیں، مفاہمتی عمل اور مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہے۔
منگل کو وزیراعظم سے سربراہ حزبِ اسلامی افغانستان گلبدین حکمت یار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے افغانستان سے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ اور افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات تاریخی ہیں، پاکستان افغان عوام کواپنابھائی سمجھتاہے، پاکستان اورخطے میں استحکام افغان امن عمل سے منسلک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا افغانستان تنازعے کافوجی حل نہیں، مفاہمتی عمل اور مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہے، انٹرا افغان مذاکرات نے افغان قیادت کو دیرپاامن کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا امیدہے افغان جماعتیں سیاسی استحکام کیلئے کام کریں گی۔