صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کی سربراہی میں آنے والے افغان وفد سے ملاقات میں کہا ہےکہ پاکستان پڑوسی ملک کے جامع، وسیع البنیاد اور سیاسی تصفیے کے لیے افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر مملکت نے افغان وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک جیسی تاریخ ، ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں اور دونوں برادر ممالک باہمی مفاد کے لے باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔