اداکارہ ثناہ جاوید اور گلوکار عمیر جسوال رشہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کراچی: گلوکار عمیر جسوال اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب کراچی میں انجام پائی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

عمیر جسوال نے نکاح کی تصویر پوسٹ کی اور الحمد للہ لکھا، اداکارہ نے بھی انسٹاگرام پر الحمد للہ لکھ کر وہی تصویر شیئر کی جو ان کے شوہر نے شیئر کی۔


گلوکار عمیر جسوال کے بھائی یاسر اور عذیر نے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔


ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ مشہور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، دونوں کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو بھی حیران کردیا تھا۔

دونوں شوبز شخصیات سے جڑے قریبی افراد کا کہنا تھا کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال بہت جلد ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔