لندن: پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیااس بات کا انکشاف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کیا ہے۔
اخبار کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ملک میں کرپشن کے ذمہ دار ہیں اور امید ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کرپشن کے ذمہ داروں کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
خط میں پاکستانی عدالت کے نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔