وزیراعظم عمران خان وفاق او ر صوبوں میں ٹکراؤ پیدا کررہے ہیں، پی ڈی ایم 

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاق اور صوبوں میں ٹکراؤ پیدا کررہے  ہیں۔

 آئی جی سندھ پولیس کو اغواء کیا گیا تھا  ایسا انتہائی سنگین جرم کیا گیا ہے جس سے وفاقی حکومت برطرف ہو سکتی ہے،اگر سندھ پولیس اغواء کاروں پر فائرنگ کر دیتی تو کیا ہوتا، حالات انتہائی سنگین ہیں، حکومت سندھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے کہنے پر اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف سے جیل میں چارپائی اور بستر واپس لیا گیا ہے وزراء ادروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف‘شاہد خاقان عباسی، محمد اکرم خان درانی، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنماؤں نے جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

 پی ڈی ایم نے مسلم لیگ (ن) کی قائم مقام صدر مریم نواز شریف کے کمرے کے تالے توڑنے کے واقعے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی  انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس ملک میں آئین کی بالادستی ہوتی تو ملک کا وزیراعظم صوبے کے وزیراعلی کو ٹیلی فون کرتا، ان سے حقیقت جاننے کی کوشش کرتا اور اسے حل کرتا۔

،انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ وفاق اور صوبے کے درمیان ٹکراؤ، آئین کو توڑنے اور ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے کی بات ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  ملک میں آئین کی بالادستی ہوتی تو وزیراعظم صوبے کے وزیر اعلیٰ کو ٹیلی فون کرتا، آج مصالحت کا کردار چیف آف آرمی سٹاف کر رہے ہیں، بد نصیبی ہے کہ وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے۔

 وزیراعظم اور ان کے وزیروں کو ملک کی پرواہ نہیں، پھر سے فوج کو انتظامی معاملات میں ملوث کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان  نفرت پھیلانے سے نفرت ختم نہیں ہو گی، سوچ سوچ کر بات کرنی ہو گی۔