سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا ہو گا۔
ایم ڈی سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ گیس ذخائر میں مسلسل کمی انتہائی تشویشناک ہے، جب کہ گیس کی طلب زیادہ اور پیداوار کم ہو رہی ہے جس کے باعث دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شارٹ فال بڑھنے پر کمرشل سیکٹر کی گیس بند کرنا پڑے گی تاہم گھریلو صارفین کو گیس دیں گے۔ کوشش ہو گی کم سے کم لوڈ شیڈنگ ہو اور کھانے کے اوقات میں گیس ملتی رہے۔
عامر طفیل کا کہنا تھا کہ کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی، لوگ گیس سستی سمجھ کر ضائع کرتے ہیں، یہ رویہ بدلنا ہو گا، گیس مہنگی کرنے کے لیے اوگرا کو درخواست دے رکھی ہے۔